
اسلام آباد(ویب ڈیسک)
پاکستان حکومت نے وزیر اعظم خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور تک کی گاڑیوں کے مالکان کورعایتی پٹرول فراہم کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
رعایتی پٹرول حاصل کرنے کے لئے شہری اپنے موبائل سے درج ذیل معلومات لکھ کر 9771 پر SMS بھیجیں:
1. REG
2. شناختی کارڈ نمبر
3. گاڑی کا رجسٹریشن نمبر
4. صوبے کا نام
5. رجسٹریشن کی تاریخ
رجسٹریشن مکمل ہونے پر موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
پٹرول لینے کا طریقہ
پٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر TOK لکھ کر میسیج بھیجیں۔ اس کے بعد آپ کو ٹوکن نمبر جاری کیا جائے گا۔
ٹوکن نمبر پٹرول پمپ پر دکھانے کے بعد آپ کو پیٹرول کی مقدار اور استعمال کی مدت کا پیغام ملے گا۔ اس کے بعد رعایتی قیمت پر پٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔
ریلیف کی تفصیل
– موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی :ماہانہ 20 لیٹر تک پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
– 800سوسی سی تک گاڑیاں: ماہانہ 30 لیٹر تک پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
مزید معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ pmfuelrelief.pk وزٹ کی جا سکتی ہے۔

































