راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیاہے۔انہوں نے کہا "لانگ مارچ تاریخی ہوگا اورپوری قوم باہر آئے گی”۔
پٹرولیم مصنوعات پر جماعت اسلامی کے جاری دھرنا اور احتجاج کے موقع پر شرکاء سے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کااعلان کیا۔راولپنڈی میں انکا خطاب بڑی سکرین پرنشرہوناتھا لیکن عین خطاب کے وقت شدید آندھی اور طوفانی ہوائیں چل پڑیں جس کی وجہ سےلیاقت باغ دھرنا کے شرکاء نے انکاآڈیوخطاب سنا ۔
انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اورحکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
امیر جماعت نے کہا "حکومت کہتی ہے آمدن کا اور کوئی ذریعہ ہی نہیں”۔
انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا "کیا آپ بڑی تحریک کے لئے تیار ہیں؟”
ان کا حکومت سے کہنا تھا "جتنے کنٹینرز لگانے ہیں لگا لو، خواتین مرد سب نکلیں گے”۔
مطالبات:
امیر جماعت نے مطالبہ کیا "صرف ایک آپشن ہے،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی غنڈہ ٹیکس ختم کرو، اپنے خرچے بند کرو بس”۔
انہوں نے الزام لگایا "حکومت کہتی ہے ہم مجبور ہیں لیوی ختم نہیں کر سکتے”۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا "لیوی ختم نہ کی تو حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کریں گے”۔
آئندہ کا لائحہ عمل:
– کل ہفتہ 12 ستمبرکو لیاقت باغ سے اسلام آباد مارچ ہوگا۔
– "میں خود پنڈی اسلام آباد مارچ کی قیادت کروں گا”
– "آئی ایم ایف کہتی ہے لیوی لگاؤ تو مریم نواز نے جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر لیا”
– "بجلی، آئی پی پیز، ٹیکس مکمل ختم کرو”
امیر جماعت اسلامی نے کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔































