اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزارت داخلہ آمد،وزیرداخلہ سے ملاقات

لاسلام آباد (ویب ڈیسک)
08اکتوبر۔2027

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات ہوئی۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور امن مشنز کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے۔ افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ پاکستانی پولیس کے افسران اور اہلکار اقوام متحدہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور پاکستان نے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیر داخلہ نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور امداد پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو: جعفرآباد میں 76 کروڑ سے 45 ترقیاتی منصوبے مکمل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو...

پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے جے 30 جبوتی ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 محمد یحییٰ پاکستان سے...

تازہ ترین