ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

6452233e 5a54 4020 Ad8e 8fb2688a92db
6452233e 5a54 4020 Ad8e 8fb2688a92db

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
12 اکتوبر 2026

ڈی آئی جی اسلام آبادعلی وسیم اورایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نےسوموار کومختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے کئے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

جہاں انہوں نے ڈیوٹی پرمامور افسران و جوانوں سےہمہ وقت چوکس رہتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنائی جائے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل دیا جائے۔

دریں اثنا ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ریڈ زون اور ناکہ زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

مزید برآں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس پی صدر زون کاظم نقوی، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مؤثر پٹرولنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات کا کم وقت میں حل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 12اکتوبر 2026 پنجاب میں آؤٹ آف کورٹ تنازعات...

پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تولانگ مارچ ہو گا،گورنر راج لگاکرعوام دشمنی کی گئی،امیرجماعت اسلامی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ...

تازہ ترین