بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے۔

کراچی میں نرسری کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پرمرتب ہو رہے ہیں، پچھلے ہفتےکے پی،گلگت میں بارشوں سے 400 افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 12گھنٹوں میں200ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، پوری انتظامیہ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکو ں پر ہیں، عوام کی مدد کر رہے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے، تعطیل کا مطلب ہے گھروں پر رہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے، ہماری بھی کوتاہیاں ہوں گی لیکن حکومت کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر ڈبودیا جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین