اسلام آباد (ویب ڈیسک)
13 اکتوبر 2026
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست دے دی گئی۔
اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو درخواست جمع کرائی۔
پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 زیرِ حراست ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے طلب کیا جائے اور اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز رول 108 کے تحت جاری کئےجائیں۔
گرفتار ارکان میں حجاج امتیاز احمد، جمال احسن خان، میاں غوث محمد اور دیگر شامل ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 30ویں اجلاس میں حلقوں کی نمائندگی یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئےجائیں تاکہ وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں۔






























