آئی جی پنجاب کی زیر صدارت لاہور سمیت صوبےبھر کے پولیس ریڈرز کا اجلاس، پیپر لیس ورکنگ کی ہدایت کی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی زیر صدارت لاہور سمیت صوبہ بھر کے ریڈرز کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا،جس میں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کے ریڈرز نے شرکت کی۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریڈرز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے ریڈرز کو پیپر لیس ورکنگ، کرائم ڈیٹا باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انٹیگریٹڈ کریمینل جسٹس سسٹم کے تحت انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس ریکارڈ کا اپ ڈیٹ ہونا انتہائی اہم ہے، ڈی پی اوز اپنے اور ایس ڈی پی اوز کے ریڈرز و متعلقہ دفاتر میں ریکارڈ چیکنگ کے بعد سرٹیفیکیٹس دیں گے، تمام دفاتر میں ریکارڈ درست اور محفوظ ہونے کا خود بھی اچانک جائزہ لوں گا، کرائم ٹرینڈ کی درست نشاندہی، جرائم کی بروقت سرکوبی کے لئے ریڈرز کا ایماندار ہونا لازمی امر ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم کی درست نشاندہی پر ہی سینئر افسران فوری کارروائی اور دفتری امور بطریق احسن انجام دے سکتے ہیں، کرائم ڈائری و ٹرینڈز، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا تمام ریکارڈ مستند اور کمپیوٹرائزڈ ہونا چاہئے، متروکہ ردی، بیکار کاغذات تلف کرکے انتہائی ضروری ریکارڈ ہی درست حالت میں رکھا جائے، ریڈرز و دیگر عملہ دفتری امور اور خط و کتابت میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، ایف آئی آرز کا فوری اندراج، 1787 پر موصولہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پرایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جیاسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین