رانا ثنا کے گھر حملے کا کیس: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 16 ملزمان کو 3، 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی جانب سے مجموعی طور پر 75 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں، تمام ملزمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئیں۔

عدالت کی جانب سے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10، 10 برس قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال اور کنول شوزب سمیت دیگر شامل ہیں۔

اسماعیل سیلا، عنصر اقبال، بلال اعجاز، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی کو بھی 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ جبکہ فواد چوہدری، زین قریشی سمیت 34 افراد کیس سے بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں 4 مقدمات درج ہوئے تھے جس میں سے 3 کے فیصلے پہلے سنا دیے گئے تھے۔

چوتھا مقدمہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کا سمن آباد تھانے میں درج ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 109 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین