بھارت نے سیلاب سے متعلق انتباہ سندھ طاس کمیشن کی بجائے سفارتی ذرائع سے پاکستان پہنچایا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کو بھارت نے سیلاب سے متعلق انتباہ سندھ طاس کمیشن کی بجائے سفارتی ذرائع کے ذریعے پاکستان کو پہنچائےہیں، بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے۔

پیر کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ بھارت نے سیلاب سے متعلق انتباہ سفارتی ذرائع کے ذریعے پاکستان کو پہنچائےہیں حالانکہ یہ معلومات سندھ طاس معاہدے کے تحت سندھ طاس کمیشن کے ذریعے فراہم کی جانی لازمی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کو معطل رکھنے کا بھارت کا یکطرفہ اعلان نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اقدام جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھی سنگین منفی نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین