اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ، 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے النصر اسپتال پر دو حملے کیے جس کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد کی شہادت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر اسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سےگریز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 مزید صحافیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد اب 245 ہوگئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین