اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، فورینزک لیبارٹرری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبالو

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے،حکومت ہر شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دے رہی ہے،فورینزک لیبارٹرری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں نیشنل فورنزک لیبارٹری کے دورہ کے موقع پرکہی۔ وفاقی وزیر نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ماہرین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پروفاقی وزیرکونیشنل فارنزک لیبارٹری کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیرکوبتایاگیا کہ لیبارٹری میں میں عالمی معیار کے آلات نصب ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ فورینزک لیبارٹری حکومت کے ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے، لیبارٹری کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے لئے وزارت منصوبہ بندی کا تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے،حکومت ہر شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دے رہی ہے، فورینزک لیبارٹرری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہاکہتحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور فورینزکسائنس کے استعمال سے جرائم اور دہشت گردی کی چھان بین میں تیزی آئے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین