ایچ ای سی کا سائنٹیفک انسٹرومینٹیشن پروگرام کے تحت جدید لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد :ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) پاکستان نے سائنسی تحقیق کو فروغ دینے اور جدید لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کے لیے سائنٹیفک انسٹرومینٹیشن پروگرام (اے ایس آئی پی) میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں اور تحقیق و ترقی (R&D) سے وابستہ اداروں کو شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔یہ اقدام ایچ ای سی کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں پی ایچ ڈی اسکالرز، سائنسدانوں اور تحقیق کاروں کو جدید تجزیاتی اور ٹیسٹنگ سہولیات تک باآسانی رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایچ ای سی نے تمام فوکل پرسنز سے کہا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ لیبارٹریز کے آلات و سہولیات کا تفصیلی ڈیٹا اے ایس آئی پی پورٹل کے ذریعے جمع کروائیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان میں تحقیق کا معیار بہتر بنانے، جدید سائنسی آلات کے مؤثر استعمال اور قومی سطح پر تحقیقاتی اشتراک کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ایچ ای سی کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف موجودہ تحقیقاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا بلکہ عالمی معیار کی ریسرچ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین