کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500روپے فی من خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے

لاہور:کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں،وافر ذخائر موجود ہیں۔

وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی

مداخل فراہم کئے گئے۔ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین