انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے، آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد

اسلام آباد: تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و سابق سینیئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان،سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز، کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار، جی ٹین مرکز کے صدر سید کامران کاکا خیل، آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ، بھارہ کہو سملی ڈیم روڈ کے صدر راجہ زاہد دھنیال، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف شاہ، جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال گجر اور آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز سے انٹرنیٹ بند ہے۔ ایف بی آر کا سسٹم بھی کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے، ایف بی آر ڈیجیٹل انوائسنگ میں کسی بھی بریک کی صورت میں پانچ لاکھ روپے جرمانہ کرتا ہے، جو موجودہ صورتحال میں کسی صورت میں درست نہیں ہے۔ انٹرنیٹ حکومت نے بند کیا ہے، تاجروں کو جرمانہ کرنا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی گلی محلے کے چھوٹے چھوٹے دکاندار ڈیجٹل انوائسنگ سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر تک بڑھائی جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین