اسلام آباد میں کرایہ داری کا قانون نافذ، غیر قانونی بے دخلی ممکن نہیں، آل پاکستان انجمن تاجران، ٹریڑرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد

حکومت، سی ڈی اے، کواپریٹیو یا کوئی بھی محکمہ قانون سے مبرا نہیں،رینٹ کنٹرولر یا میڈیشن کونسل با اختیار فورم ہے, زبردستی دکانیں خالی کرانے والے شہر کا امن و امان خراب نہ کریں،اجمل بلوچ، خالد چوہدری، چوہدری وحید، راجہ ذوالفقار، اختر عباسی

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڑرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری، ایف ٹین مرکزکے صدر احمد خان، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز، بلیو ایریا کے صدر یوسف راجپوت، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار، جی ٹین مرکز کے صدر سید کامران کاکا خیل ، جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال گجر، آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ، انجمن تاجران بہارہ کہو کے صدر راجہ زاہد دھنیال، پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست،غوری ٹائون مرکز کے صدر شہباز کھوکھر، آب پارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قانون کرایہ داری نافذ ہو چکا ہے۔ بلڈنگ سرکاری، سی ڈی اے، کواپریٹیو، کیبنٹ، ہاوسنگ اتھارٹی یا کسی بھی ادارے کی ملکیت ہو اگر خالی کرانا مقصود ہو تو رینٹ کنٹرولر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ براہ راست کوئی محکمہ ایکشن نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے بنگالی پراپرٹی کیس کے فیصلہ میں کیبنٹ ڈویژن کو ہدایات کی ہیں کہ آپکا معاملہ مالک اور کرایہ دار کا ہے، آپ کرایہ داروں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں، یا پھر دوکانیں خالی کرانی مقصود ہیں تو رینٹ کنٹرولر اسلام آباد سے رجوع کریں۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل کے مطابق کرایہ دار یا مالک یا کوئی بھی ادارہ جس نے دکانیں کرایہ پر دے رکھی ہوں وہ رینٹ کنٹرولر اسلام آباد کو درخواست دے کر اپنا کیس اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی میڈیشن کونسل کو ریفر کر سکتا ہے۔ زبردستی یا غیر قانونی بے دخلی کی ہر حال میں مزاحمت ہوگی۔ زبردستی کرنے والے شہر کا امن و امان خراب نہ کریں عدالت یا میٹریشن کونسل سے رجوع کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین