اسلام آباد:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری دیا گیا، جس میں گذشتہ روز نااہل قرار دیئے گئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام نکال دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں آج کے کیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔کیسز جلد کسی دوسرے بینچ میں سماعت کے لیے بھجوائے جائیں گے۔جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جلد جاری ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔بعد ازاں وفاقی وزارت قانون سے بھی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین