پی ٹی آئی پنجاب کے پانچ رہنماوں کو ٩ مئی میں سزاسنائے جانے کا امکان

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سانحہ نو مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمے کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنائیں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت آج 2 بجے دن کی روشنی میں مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔مقدمہ کے 25 ملزمان کا چالان جمع کروایا گیا تھا اور 4 ملزمان دوران ٹرائل اشتہاری ہوگئے، مقدمے میں مجموعی طور پر 56 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوئی۔تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکیورٹی کیمرے توڑے، ملزمان نے پولیس کی وائر لیس اور جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑے۔ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہکاروں پر حملہ کیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی زیر قیادت ہجوم نے حملہ کیا۔کیس کے ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو نو مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین