اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر کی جائیداد پر قبضہ ہوگیا

سلام آباد

 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا، جس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)بھی درج کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضے کے واقعے کی ایف آئی آر نجی کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آدم جی روڈ پر نجی ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے جبکہ سردار تنویر الیاس کے گارڈ اکرام الحق نے مسلح بندوں کے ہمراہ ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر نے درخواست میں کہا کہ ہمارے گارڈ کو بھی دو گھنٹے تک کمرہ میں محبوس رکھا گیا اور چھوڑتے وقت سنگین دھمکیاں دی گئیں، موقع پر پہنچنے پر مسلح افراد نے ہم پر بندوقیں تان لیں، واپس جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں بتایا کہ اکرام الحق نے سردار تنویر الیاس کی ایما پر سردار یاسر الیاس کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے اور ملزمان نے ہمارے گارڈ کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مقدمے میں مجموعی طور پر 11ملزمان کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا کہ قبضہ سابق وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھجوائے بندوں نے کیا اور سردار تنویر الیاس کو مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین