متنازعہ ڈگری کیس لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس سمیت 3ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات دائر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک شکایت سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ججز کی تعلیمی قابلیت، اہلیت اور انتظامی امور میں کردار پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ابہر گل خان بطور جج اپنے عہدوں پر فائز رہنے کے اہل نہیں، لہٰذا سپریم جوڈیشل کونسل دونوں ججز کی تعلیمی اسناد اور مجموعی اہلیت کا تفصیلی جائزہ لے۔شکایت کنند گان کے مطابق جسٹس ابہر گل خان کی تعلیمی ڈگری درست نہیں، اس لیے ان کا مکمل تعلیمی ریکارڈ طلب کر کے جانچ پڑتال کی جائے، خصوصاً بطور مستقل جج کنفرم کیے جانے سے قبل ان کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے۔شکایت میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ لاہور میں خواتین ڈسٹرکٹ ججز کو دانستہ طور پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔اس ضمن میں چیف جسٹس عالیہ نیلم پر ضلعی عدالتوں کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے کردار کا بھی باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔ یہ شکایت متاثرہ خواتین ججز اور دیگر جوڈیشل افسران کے والدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے تاہم انہوں نے تحفظ کے خدشات کے باعث فی الحال اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔شکایت میں سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس ابہر گل کے بطور مستقل جج کنفرم ہونے سے پہلے ڈگریاں چیک کی جائیں، اگر الزامات درست ثابت ہوں تو چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ابہر گل خان کو ان کے عہدوں سے برخاست کیا جائے تاکہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین