وزیراعلٰی سندھ اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی طے شدہ ملاقات منسوخ

کراچی:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ ہوگئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق دونوں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات پیر کے دن شیڈول تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کی مصروفیات کے باعث یہ ملاقات منسوخ کر دی گئی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی منسوخی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 3 روزہ دورے پر سندھ میں موجود ہیں، سہیل آفریدی کا گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت کی جانب سے استقبال کیا گیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

تازہ ترین