امریکہ کا ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ایران سے تجارت کرنے والے تمام ممالک پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

اپنے پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسیوں اور سرگرمیوں کے باعث عالمی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اسی لیے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو ممالک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھیں گے، انہیں امریکا کی جانب سے 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ حکم ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) 15 اکتوبر 2026 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن:سی پیک پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 بلوچستان میں سی پیک...

تازہ ترین