امریکہ نے 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیئے

امریکا نے 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کردیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور صدارت کے پہلے سال ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے گئے ہیں، ان ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کے لیے آنے والے وہ افراد شامل تھے جو مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم تھے۔محکمہ خارجہ کے مطابق جن افراد کے ویزہ منسوخ ہوئے ان میں 8 ہزار طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے 2 ہزار 500 افراد بھی شامل ہیں اور ان میں بیشتر افراد وہ ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔محکمہ خارجہ کے مطابق شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد ، چوری، بچوں سےبدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین افراد کے ویزوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین