پی ٹی آئی۔کی سیاسی کمیٹی سے عمرایوب،شبلی فراز فارغ اچکزئی اور علامہ ناصر عباس شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی کمیٹی سے سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز مستعفی ہو گئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ کو سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی کمیٹی میں 2 اراکین کا اضافہ کردیا گیا ہے، اہم رہنماؤں کو سیاسی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔بدھ کو پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے 2 اہم رہنماؤں نے استعفیٰ دے دیا ہے، مستعفی ہونے والوں میں سابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔عمر ایوب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔اسی طرح پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بھی سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوتے ہوئے شمولیت سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے استعفی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ارسال کردیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی کمیٹی میں موجودہ آفس ہولڈرز شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین