چین نے اربوں ڈالر کا گینگ چلانے والے بدنام زمانہ منگ فیملی کے 11 افراد کو سزائے موت دے دی

چین نے میانمار میں اربوں ڈالر کا کرمنل نیٹ ورک چلانے والے بدنامِ زمانہ گینگ ’منگ فیملی‘ کے 11 ارکان کو سزائے موت دے دی ہے، جب کہ سزاؤں پر عملدرآمد سے قبل ملزمان کو قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سزائے موت پانے والے افراد میانمار میں قائم ان سینکڑوں مراکز سے منسلک تھے جو انٹرنیٹ فراڈ، جسم فروشی اور منشیات کی تیاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان گروہوں کے ارکان مقامی حکومت اور میانمار کی حکمران فوج سے منسلک ملیشیاؤں میں بھی نمایاں عہدوں پر فائز تھے۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق سزائے موت پانے والے 11 افراد کو گزشتہ برس ستمبر میں قتل، غیر قانونی حراست اور فراڈ سمیت متعدد جرائم میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ ان میں سے دو ملزمان نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کے بعد مقدمہ چین کی اعلیٰ ترین عدالت، سپریم پیپلز کورٹ میں لے جایا گیا تھا جہاں ابتدائی فیصلے کو ہی برقرار رکھا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ گینگ سربراہ منگ شوئے چانگ کی قیادت میں کام کرتا تھا اور طویل عرصے سے کوکانگ کے خودمختار علاقے میں واقع بدنام کمپاؤنڈ کروچنگ ٹائیگر ولا سے منسلک تھا، جو میانمار اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق اس گروہ میں تقریباً 10 ہزار افراد کام کر رہے تھے، جو دھوکہ دہی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین