خاموش کامیڈین کنگ اور ٹک ٹاکر خابی لامے نے اپنی کمپنی 99 کروڑ ڈالر میں فروخت کردی

بغیر کوئی ایک لفظ بولے دنیا کو ہنسانے والے ٹک ٹاک سپر اسٹار خابی لامے نے کاروباری میدان میں بھی میدان مارلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خابی لامے نے کورونا وبا میں فیکٹری کی نوکری ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا کا رخ کیا تھا۔

جہاں وہ خاموش مزاحیہ اداکاری کرتے تھے۔ جس سے لوگوں کو چارلی چپلن کی یاد آگئی اور ان کے فالورز کی تعداد بڑھتی گئی۔

یہاں تک کہ سینیگالی نژاد اطالوی خابی لامے کے ٹک ٹاک پر 161 ملین اور انسٹاگرام پر 77 ملین سے زائد فالوورز ہوگئے۔سوشل میڈیا پر شروع ہونے والا یہ سفر آج عالمی شہرت اور اربوں ڈالر کے کاروبار تک پہنچ چکا ہے۔ جس کا انداز ان کے ایک حالیہ کاروباری اقدام سے لگایا جا سکتا ہے۔ٹک تاک اسٹار خابی لامے نے اپنی کمپنی ’اسٹیپ ڈسٹنکٹیو لمیٹڈ‘ کو تقریباً 975 ملین ڈالرز میں فروخت کر دیا۔یہ کمپنی ان کے عالمی برانڈ، اشتہاری معاہدوں اور کمرشل سرگرمیوں کا مرکز تھی جسے ہانگ کانگ کی پبلک لسٹڈ ہولڈنگ فرم رِچ اسپارکل نے خریدا۔خریداری کے اس معاہدے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ چین کی لائیو اسٹریمنگ اور ای کامرس کمپنی انہوئی ژیاؤہیانگ نیٹ ورک ٹیکنالوجی اگلے 36 ماہ تک خابی کے عالمی کمرشل منصوبوں کی خصوصی آپریٹنگ پارٹنر رہے گی۔

معاہدے کا ایک اور چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ خابی لامے نے اپنی فیس آئی ڈی، وائس آئی ڈی اور مخصوص اشاروں کے ڈیٹا کو AI ڈیجیٹل ٹوئن بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں خابی کا انداز اور اندازِ مزاح مختلف زبانوں میں خودکار طریقے سے تیار کیا جا سکے گا۔کمپنی کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خابی کے مداحوں کی عالمی بنیاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ 4 ارب ڈالرز سے زائد کی فروخت ممکن ہے۔ جس کی توجہ امریکا، مشرقِ وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا پر ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین