تیسرا ٹی 20، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر کلین سویپ کردیا

لاہور

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں111رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 50 اور شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9وکٹ پر 96 رنز بناسکی، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا انجرڈ ہونے کے سبب بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس اسٹوئنس نے 23 اور کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 18رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین