سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں گزشتہ تین سونے کی قیمت میں کمی کے بعد منگل کے روز سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 11 ہزار 744 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 151 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 62 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی آئی ہے جہاں فی اونس سونا 137 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 813 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی اور قیمتیں صرف تین روز کے دوران فی تولہ سونا 82 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین