اپوزیشن لیڈر کا عمران خان کی صحت سے متعلق وزیر اعظم کو خط

قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی صحت کا معاملہ اٹھایاخط میں محمود خان اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیاہے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کیا گیا ہے۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔خط کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کر دیئے۔تجویز کردہ ناموں میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان کے نام شامل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین