اسلام آباد انتظامیہ نے وفاق میں غیر رجسٹرڈ آن لائن بائیکیا و ٹیکسی چلانے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا سروسز چلانے پر پابندی نافذ کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے ان سروسز کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا ڈرائیورز اور ان کی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ جمع کیا جائے گا، جس تک اسلام آباد پولیس کو بھی براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔رجسٹریشن کے عمل کے دوران ڈرائیورز کو مسافروں کی تفصیلات ایپ کے ذریعے اپ لوڈ کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ہدایت کے مطابق مسافر کا شناختی کارڈ نمبر درج کیے بغیر کسی بھی ڈرائیور کو سواری لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کل سے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ بغیر رجسٹریشن گاڑیوں، بائیکیا سروسز اور ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین