انڈونیشیاغزہ امن بورڈ میں 8 ہزار فوجی تعینات کرنے پرراضی ہوگیا

انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں امن فورس کا حصہ بننے کے لیے ممکنہ طور پر 5,000 سے 8,000 فوجی اہلکار بھیجنے کی تیاری کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر انڈونیشیا کے فوجیوں کی حتمی طور پر تعیناتی ہوجاتی ہے تو یہ 1967 کے بعد غزہ میں تعینات ہونے والی پہلی غیر ملکی فوج ہوگی۔انڈونیشیا کے فوجی غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی وسطیٰ امن منصوبے کے تحت تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی امن فورس کا حصہ بنیں گے۔انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل مارولی سیمنجونٹک نے بتایا کہ اس مشن میں فوجیوں کی حتمی تعداد اور تعیناتی کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ فوج کے کچھ یونٹس کو انجنئیرنگ، طبی اور امدادی خدمات کے لیے خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے تاکہ وہ امن عمل اور شہری مدد میں حصہ لے سکیں۔انڈونیشیا کی فوج کی تعیناتی کے بعد صدر ٹرمپ کے بورڈ آف پیس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے بعد استحکام اور امن کا نظام قائم کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین