سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل آکشن کے لیئے اسکواڈ تشکیل دے دیا

سیالکوٹ اسٹالینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن میں مضبوط اسکواڈ کی تشکیل دےدی۔ ہیڈکوچ ٹم پین کا کہناہے سیالکوٹ اسٹالینز میں آسٹریلین کرکٹ کا فلیور لانے کی کوشش کی ہے۔سیالکوٹ اسٹالینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل سولہ رکنی اسکواڈ منتخب کرلیا۔سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا۔ ٹیم نے محمد نواز کو 6.16 کروڑ، سلمان مرزا کو 3.94 کروڑ، احمد دانیال کو 2.24 کروڑ اور سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے اکشن میں صاحبزادہ فرحان کو 6.16 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ ایشٹن ٹرنر کو 4.2 کروڑ، پیٹر سڈل کو 2.5 کروڑ اور تبریز شمسی کو 2.2 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا۔اوپننگ بیٹر شان مسعود کو 65 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بنایا۔ جہانزیب سلطان، لشلن شاہ اور ڈیانو پاٹگئیٹر کو 60،60 لاکھ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپے کو 2.3 کروڑ روپے، بیٹر اویس ظفر کو 60 لاکھ روپے جبکہ لیفٹ آرم رسٹ اسپنر مومن قمر کو 1.075 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ہیڈ کوچ ٹم پین کاکہناہے سیالکوٹ اسٹالینز میں آسٹریلین فلیور شامل کیا گیا ہے اور اسٹیو اسمتھ جیسے ورلڈ کلاس بیٹر ٹیم کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے پی ایس ایل دیکھ رہے ہیں اور حال ہی میں کوچنگ شروع کرنے کے بعد لیگ کے لیے کافی پرجوش ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو معیاری ٹی ٹوئنٹی بیٹر قرار دیا جو پاکستانی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہیں۔ دوسری جانب باؤلنگ کوچ سہیل تنویر نے کہا کہ ٹیم کی باؤلنگ میں ویری ایشنز شامل کی گئی ہیں اور احمد دانیال اور سلمان مرزا جیسے نوجوان فاسٹ باؤلرز اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین