برطانیہ میں خوفناک بارش، 100 سے زائد ٹاونز زیر آب ایمرجنسی نافذ

برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کیے ہیں، حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

برطانیہ میں مختلف شہروں میں ندی نالوں کے کنارے پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس سے مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سیلاب کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، اور کئی سڑکیں اور پل بند کیے جا سکتے ہیں۔نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین