پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی انڈیکسس 15 سو پوائنٹس گراوٹ کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو فروخت کا شدید دباؤ غالب آگیا ، تجارتی سیشن کے پہلے ہاف کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔دوپہر 12 بجے بینچ مارک انڈیکس 1,533.21 پوائنٹس یا 0.85 فیصد کی کمی سے 178,979.43 پوائنٹس پر آگیا۔اہم شعبوں بشمول سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں (ای اینڈ پی)، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پاور جنریشن میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ انڈیکس کے بڑے حصص بشمول او جی ڈی سی ، ایم ای بی ایل، اے آر ایل، حبکو، پی پی ایل، پی او ایل، ماری اور یو بی ایل منفی زون میں دکھائی دیے۔باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت فرٹیلائزر کمپنیوں پر ونڈ فال منافع واپس لینے کے لیے سیس عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو مخصوص طور پر کسانوں کے فائدے کیلئے مختص کیا جائے گا۔یاد رہے کہ جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فروخت کے مسلسل دباؤ کی زد میں رہی جہاں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال، مختلف شعبوں میں کمزوری اور بڑے پیمانے پر مائننگ (کان کنی) کی سرمایہ کاری سے متعلق منفی تاثر نے بینچ مارک انڈیکسز میں بڑی گراوٹ پیدا کی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,537.16 پوائنٹس یا 1.39 فیصد گر کر 180,512.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ایشیائی حصص اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے کیونکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں منافع کی شرح میں کمی کے خدشات نے ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کو متاثر کیا، اس صورتحال نے سرمایہ کاروں کو مجبور کیا کہ وہ امریکہ کے اہم افراطِ زر کے ڈیٹا کے آنے سے پہلے اپنے پیسے محفوظ بانڈز میں منتقل کر لیں

مزیداسی طرح کی
Related

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 16 اکتوبر 2026 انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون...

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

تازہ ترین