پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا معاملہ،راستے بند سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد:

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ مرکزی بھی گیٹ بند کر دیا گیا۔پارلیمنٹ گیٹ کے باہر بکتر بند گاڑیاں پہنچا دی گئیں جبکہ اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل بند کر دیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہے، ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کوپارلیمنٹ ہاؤس جانے نہیں دیا جا رہا۔ پولیس نے ممبر اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔محمود خان اچکزئی نے کہا پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے، ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین