کراچی ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئ

کراچی:

کاٹھور کے قریب موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔پولیس کے مطابق حادثہ انصاری پل کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آئی اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی زد میں آئیں جنہیں شدید نقصان پہنچا، حادثے میں 13 جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔کراچی میں موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ایک اوربچہ دوران علاج دم توڑگیا، جاں بحق بچےکی شناخت 3 سال کے عمران کےنام سےہوئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 5 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے میں جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے سپرد کر دی جائیں گی۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق افرادکوٹری سےکراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں آئے تھے، حادثہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ رانگ سائڈ جانے والی تیز رفتار بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے پیش آیا ،جس پر آئی جی موٹرویز نے حادثےکی رپورٹ طلب کرلی

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین