وزیراعظم کا 1 کروڑ 21 لاکھ خاندانوں کے لیے 38 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان

اسلام آباد:

وزیراعظم نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 38 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ پیکیج کا باقاعدہ اجراء وزیراعظم نے بٹن دبا کر کر دیا۔وزیراعظم کے مطابق یہ رقم وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حق دار خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں ہر حق دار خاندان کو بلا تفریق 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔21 لاکھ سے زائد ایسے خاندانوں کو بھی ادائیگیاں کی جائیں گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔ پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے بھی 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس طرح کل ایک کروڑ 21 لاکھ خاندانوں میں رقوم بلا تفریق تقسیم کی جائیں گی، جس سے مستحق افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔ وفاقی وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی۔ عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین