پنجاب کا 40 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیئے رمضان نگہبان پروگرام کا اعلان

لاہور:

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’نگہبان رمضان پیکیج‘ سے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہر گھر کی دہلیز تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 40 ارب روپے کے ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا گیا ہے، راشن کارڈ کی مالی امداد 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقدس مہینے میں ہر سفید پوش گھرانے کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہو، پنجاب کی ہر تحصیل میں’نگہبان دسترخوان‘ کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد کی افطار کا اہتمام اور سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق اور جدید بینکنگ نظام اس عہد کی علامت ہے، حقدار کو اس کا پورا حق بغیر کسی دشواری کے میسر ہو اور رمضان کی خوشیوں میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین