امن بورڈ کے ممبران غزہ کے لئے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز دیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کیلئے 5 ارب ڈالرز کے فنڈز دیں گے۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ رقم غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کیلئے استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کیلئے اہلکار دینے کا وعدہ کیا ہے، حماس کو طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کرنا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا، چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین