اپوزیشن اتحاد کا مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد

اپوزیشن اتحاد(تحریک تحفظ آئین پاکستان)نے مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاوس کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشاورت جاری ہے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر پھر سے دھرنا شروع کر دیا گیا جس میں پارلیمنٹیرنز نے مرکزی دروازے پر نعرے بازی کی اس سے قبل مشاورتی اجلاس میں اراکین نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ پہلے اس بات کا تعین کرلیا جائے کہ پارٹی کو علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی کی فیملی چلائی گی یا پھر سیاسی کمیٹی۔ جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین نے کہا کہ ہم تین دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر ہمارے ہی خلاف مہم اور بیان بازی جاری ہے۔روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل” کو فالو کریں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) 15 اکتوبر 2026 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...

تازہ ترین