آبنائے ہرمز بند توانائی بحران سر اٹھانے لگا حکومتی بزنس ورچوئل موڈپرمنتقل کرنے پر غور

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے آبنائے ہرمز کی بندش اور ممکنہ توانائی بحران کے تناظر میں درآمدی پٹرولیم مصنوعات اور آرایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے مرحلہ وارتوانائی کی بچت کے منصوبے اور قیمتوں کے نئے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی، اس منصوبے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ہفتے ردوبدل کیا جائے گا۔سرکاری اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں کووڈ 19 وبا کے دوران اپنائے گئے طریقہ کار کی طرز پر تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت نے اس حوالے سے پہلے، دوسرے اور تیسرے مرحلے پر مشتمل حکمت عملی تیار کی ہے اور تقریباً تین سے چار درجن تجاویز مرتب کی گئی ہیں جو آج جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، منظور شدہ اقدامات پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو دی نیوز کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں حکومت سرکاری شعبے میں ان اقدامات کو نافذ کرے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں نجی اسکولوں، جامعات اور اسپتالوں میں آن لائن اسائنمنٹس کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں فنانس ڈویژن میں منعقد ہوا

مزیداسی طرح کی
Related

بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کیلئے اسلام آباد میں قومی و بین الاقوامی پالیسی ڈائیلاگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن...

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

تازہ ترین