جنگ بندی ایران کے حق کو تسلیم کرنے اور نقصانات کے ازالے پہ ہوگی، مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، گزشتہ حملوں اور نقصان کا ہرجانہ ادا کیا جائے اور بین الاقوامی ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے حملے نہیں ہوں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ جنگ صرف تب ختم ہو سکتی ہے جب ایران کے قانونی اور جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف مضبوط ضمانتیں بھی ضروری ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم سے مکہ ڈیفنس الائنس کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 14 اکتوبر 2026 وزیراعظم محمدشہباز شریف سے...

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

تازہ ترین