نیٹو ممالک نےٹرمپ کی آبنائے ہرمز کھلوانے کی درخواست مسترد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اتحادی ممالک اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے اور محفوظ بنانے میں امریکا کی مدد نہ کریں تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران کے ساتھ رابطے میں ہے تاہم انہیں نہیں لگتا کہ تہران کسی معاہدے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر تقریباً سات ممالک سے بات چیت کر رہا ہے اور ان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس اہم سمندری راستے کی حفاظت میں کردار ادا کریں۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل بھی اس مقصد کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر نیٹو ممالک نے اس مسئلے میں تعاون نہ کیا تو اس اتحاد کا مستقبل بہت خراب ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات اسی صورت میں مفید ہوگی جب وہ ممالک جو ہرمز کے راستے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی کوریا، جاپان، فرانس، چین، اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے جنگی جہاز ہرمز کے علاقے میں بھیجیں تاکہ عالمی تیل کی ترسیل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

تاہم اس اپیل کے باوجود دنیا بھر سے اب تک محتاط یا خاموش ردعمل سامنے آیا ہے اور کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر اپنے بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا بلکہ اطلاعات کے مطابق فرانس برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا نے انکار کردیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین