ایران آبنائے ہرمز سے پاکستانی آئل کارگوز کیلئےچینی کرنسی میں ادائیگی کی شرط پر راضی

سینیٹر مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے پاکستان کے آئل ٹینکر ’کراچی‘ کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان کے مطابق شپمنٹ کی ادائیگی چینی کرنسی یوآن میں کیے جانے کے بعد ایرانی حکام نے ٹینکر کو خطرناک سمندری راستے سے گزرنے کی اجازت دی۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے پاکستان کے آئل ٹینکر ’کراچی‘ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، جو ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئل شپمنٹ کی ادائیگی چینی کرنسی یوآن میں کیے جانے کے بعد یہ اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک زبردست تبدیلی ہے، ایران اب علاقائی ایجنڈا سیٹ کر رہا ہے جبکہ امریکا بے بسی سے دیکھ رہا ہے۔‘دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے پیر کو جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے زیرِ انتظام آئل ٹینکر ’کراچی‘ نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز عبور کی۔رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح پاکستان کے پرچم بردار ’افرا میکس‘ ٹینکر کو عمان کے شہر صحار کے قریب سمندری حدود میں دیکھا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16اکتوبر 2026 مختلف ممالک میں مقیم...

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

تازہ ترین