سابق شوہر کی بیٹوں سے ملاقات کروائی جائے جمائمہ کی وزیراعظم سے اپیل

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کو والد سے ملاقات اور بات کرنے کی اجازت دی جائے۔جمائمہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ درخواست خاص طور پر ایسے وقت میں اہم ہے جب ان کے بیٹوں کی صحت خراب ہے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ان کے دونوں نے بیٹے جنوری میں پاکستان کے ویزے کے لیے دوبارہ درخواست دے چکے ہیں، تاہم پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے آن لائن ویزہ پراسیسنگ میں 7 سے 10 دن لگنے کی اطلاع کے باوجود اب تک 60 دن گزر چکے ہیں اور بیٹوں کو والد سے ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں ملی۔جمائمہ نے کہا ”میں براہ راست وزیراعظم سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹوں کو والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان کی صحت خراب ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اور قاسم اپنے والد سے ملاقات کے منتظر ہیں اور یہ معاملہ ان کی فلاح اور ذہنی سکون کے لیے فوری حل طلب ہے۔اب تک پاکستانی قونصلیٹ یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس درخواست پر کوئی تازہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین