عمران خان کی پمز آمد،میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں تیسرا انجکشن لگا دیا گیا

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے زیرِ نگرانی تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی اے جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا، جبکہ ان کی بینائی کو میڈیکل بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے کے بعد آپریشن تھیٹر میں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور سیکیورٹی پروٹوکولز اپنائے گئے۔ ان کا علاج ڈے کیئر ایڈمیشن کے طور پر کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ طبی معائنے اور علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل ہدایات، فالو اپ پلان اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ کے مطابق آئندہ بھی بانی پی ٹی آئی کی طبی صورتحال کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین