ملک میں آج 86 واں یوم پاکستان قومی وملی جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد:

آج پوری قوم 86 واں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کیساتھ منا رہی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک میں عام تعطیل ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔توپوں کی سلامی دینے کی تقریب میں موجود پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، جوانوں اور افسران کی جانب سے ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں بھی کی گئیں۔اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملک سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منائی جا رہی ہے، اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار منعقد کی گئی۔یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزارِ اقبال کی سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا، جبکہ اس سے قبل سیکیورٹی کی ذمہ داری ستلج رینجرز کے پاس تھی۔ تقریب نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جوش و جذبے کو مزید تقویت دی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی ائیر وائس مارشل محمد شاہد افضل، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک تھے۔مہمانِ خصوصی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین