ٹرمپ کا ایران کے پاوور پلانٹس پر ممکنہ حملے ایک ہفتے کے لیئے موخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔پیر کے روز امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکا ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ فوجی حملے پانچ روز کے لیے مؤخر کر رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسی پیش رفت کے پیش نظر امریکی فوج کو ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر کسی بھی ممکنہ حملے کو پانچ دن کے لیے مؤخر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پورے ہفتے جاری رہیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل انہی بات چیت کے نتائج کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ اگر امریکا نے اس کے پاور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا تو ایران اسرائیل کے پاور پلانٹس اور خلیجی خطے میں امریکی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فوج کو تمام ممکنہ کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا

مزیداسی طرح کی
Related

بھارت کے لیجنڈ اداکار نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ویب ڈیسک 13 اکتوبر 2026 معروف بھارتی آنجہانی اداکار نانا پاٹیکر...

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 32زخمی

ملتان (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 ملتان میں شیر شاہ پل...

راولپنڈی میں 12 سالہ طالبہ سے زیادتی اورقتل کاملزم مقتولہ کا خالوسی سی ڈی مقابلہ میں ہلاک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 13اکتوبر 2026 راولپنڈی میں 12 سالہ معصوم طالبہ...

تازہ ترین