لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ذمہ دار ہوگا۔جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب توجہ مذاکرات پر مرکوز ہے۔

لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے کبھی بھی لبنان کو سیزفائر میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں کیا اور اس معاملے پر ایران کو غلط فہمی ہے۔ ان کے مطابق لبنان کا مسئلہ الگ ہے اور اسے جلد حل کر لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ عناصر ایسے ہیں جو مذاکرات کے حق میں نہیں اور اسی لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاہم امریکا ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔جے ڈی وینس نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ بن سکتا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) 15 اکتوبر 2026 جمعرات کو سپریم کورٹ میں قائم...

پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 پاکستان کی کامیاب سفارت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 ترجمان دفتر خارجہ کے...

روس کے وزیر داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے ماسکو روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 روس کے وزیر داخلہ...

تازہ ترین