وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت 135جبکہ پیٹرول 12 روپے فی لیٹر کم کردی

اسلام آباد:

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قمیت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کر رہاہوں، خلیج میں جنگ نہیں ،امن کی بات ہورہی ہے، دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور امریکا کی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ملکوں نے میری تجویز کوقبول کیا، دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے، میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں،عالم اسلام کےلئے لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، وزیرخارجہ اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں

مزیداسی طرح کی
Related

گورنر خیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافے کا اعلان

پشاور (بیورو رپورٹ) 15 اکتوبر 2026 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...

بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا مشن:سی پیک پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 15 اکتوبر 2026 بلوچستان میں سی پیک...

تازہ ترین