مذاکرات سے قبل امریکی نائب صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے ڈی وینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایران-امریکا جنگ بندی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال جانیے

اس موقع پر وزیراعظم شہبا شریف کا کہنا تھا پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا

مزیداسی طرح کی
Related

آپ نے اچانک ایمرجنسی لگا دی، ہر ضلعے میں ڈی سی کو تبدیل کیا گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 چیئرمین پی ٹی آئی...

اپوزیشن کے 9 گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 قومی اسمبلی میں اپوزیشن...

غیر مشروط معافی مسترد،سی ڈی اے ممبراسٹیٹ زمان وٹوکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 13 اکتوبر 2026 اسلام آباد ہائیکورٹ نے...

تازہ ترین